پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1456 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ یہ ایک لاکھ 80 ہزار 491 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد اور مثبت کاروباری ماحول اس تیزی کی اہم وجوہات ہیں۔




