پاکستان
Trending

بھارت کی جارحیت کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا: سیکیورٹی ذرائع

راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ "آپریشن سندور” جیسی کسی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور اور سخت جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار تمام شکوے دور کر دیے جائیں گے اور دشمن کو سبق سکھایا جائے گا۔

ذرائع نے بھارت کی حالیہ دھمکیوں کو محض گیدڑ بھبکیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، جن میں اب تک ہزاروں آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی واضح کیا کہ پاک فوج کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور فوج آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button