پاکستان
Trending

مارچ کے بلوں میں اضافی وصولی کا فیصلہ: ملک بھر میں بجلی 1.63 روپے فی یونٹ مہنگی

 

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ منتقل کرتے ہوئے قیمتوں میں 1 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے ہونے والی سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ اب جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اس حالیہ اضافے کی وصولی صارفین سے مارچ کے بلوں میں کی جائے گی۔
اس فیصلے کی زد میں کراچی کے صارفین (کے الیکٹرک) سمیت ملک بھر کے تمام بجلی تقسیم کار ادارے آئیں گے۔
نیپرا حکام نے واضح کیا ہے کہ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا، جس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button