پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا تعلیم کے فروغ کے لیے انقلابی اقدام: "سکول آن ویل” اور "موبائل لائبریری” منصوبوں کی منظوری

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے "سکول آن ویل”، "لائبریری آن ویل” اور "موبائل لائبریری” منصوبوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان منصوبوں کا مقصد دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں بچوں کو تعلیم اور مطالعے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔یہ جدید اسکول ایک الیکٹرک رکشے پر مشتمل ہوگا، جس کی چھت پر سولر پینل نصب کیے جائیں گے تاکہ بجلی کی خود کفالت حاصل کی جا سکے۔
ٹیچر مخصوص علاقوں میں جا کر سائبان کے سائے تلے فولڈنگ کرسیاں لگا کر بچوں کو تعلیم دیں گے۔ اس اسکول میں نہ صرف نصابی کتب فراہم کی جائیں گی بلکہ پینٹنگ کا سامان، تعلیمی کھلونے اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں کا بھی اہتمام ہوگا تاکہ بچوں کی دلچسپی برقرار رہے۔جدید سہولیات سے آراستہ ایک خصوصی بس کے اندر قائم کی جانے والی موبائل لائبریری میں بچوں کے لیے آرام دہ نشستیں اور میزیں ہوں گی۔ اس میں اردو، انگریزی، سائنس اور دیگر موضوعات پر کتب و میگزین دستیاب ہوں گے۔ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ کے ویژن "پڑھو گے تو بڑھو گے” کا عملی مظہر ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ان تعلیمی منصوبوں پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی اور ان پر جلد عملدرآمد کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button