بین الاقوامی
Trending

ٹورنٹو: امریکی قونصل خانے پر دہشت گردی کا حملہ، کینیڈا بھر میں ہائی الرٹ، تحقیقات کا دائرہ وسیع

 

ٹورنٹو: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں واقع امریکی قونصل خانے کو علی الصبح دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں موجود غیر ملکی سفارتی مشنز کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) اور مقامی پولیس نے اسے قومی سلامتی کے خلاف ایک منظم کارروائی قرار دیتے ہوئے مشترکہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق، دو نامعلوم مسلح افراد ایک سفید گاڑی میں ڈاؤن ٹاؤن کے مصروف علاقے میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر پہنچے۔ انہوں نے گاڑی سے نکل کر عمارت کے مرکزی دروازے اور کھڑکیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے شیشوں کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کی سفید گاڑی کی تصویر جاری کر دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات فوری طور پر حکام کو فراہم کریں۔ اس واقعے کے فوراً بعد ٹورنٹو اور اوٹاوا میں امریکی اور اسرائیلی سفارتی تنصیبات کے اطراف سیکیورٹی کا اضافی حصار قائم کر دیا گیا ہے۔
انٹیلیجنس ادارے اس بات کی بھی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا اس حملے کا تعلق کسی عالمی گروہ یا مخصوص نظریاتی ایجنڈے سے تو نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button