پاکستان
Trending

ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، بہادر پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

 

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ حملہ کیا جس میں جدید اسلحہ استعمال کیا گیا، لیکن پولیس کے بہادر جوانوں نے شجاعت سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد مارے گئے، جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاکہ کسی اور حملہ آور یا سہولت کار کا سراغ لگایا جا سکے۔

پاک فوج نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پس پردہ سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ کی نشاندہی کی ہے۔ پولیس حکام نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں قرار دیا ہے اور پولیس کی فوری اور موثر کارروائی کو اعلیٰ حکام نے سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button