پاکستان

اسلام آباد میں پہلی بار انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو، غیر ملکی وفود کی آمد متوقع

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ایک بین الاقوامی صنعتی نمائش کا انعقاد کرے گی۔

یہ نمائش اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف ممالک کی کمپنیوں اور تجارتی اداروں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

نمائش میں چین، ترکی، ایران، آذربائیجان، تاجکستان، ازبکستان، بنگلہ دیش اور دیگر کئی ممالک کی نمائندگی ہوگی جہاں غیر ملکی مصنوعات کو پیش کیا جائے گا۔

نمائش کے دوران پاکستان اور مختلف ممالک کے درمیان تجارتی معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں، جو دو طرفہ تجارتی روابط کو مضبوط کریں گے۔

اس نمائش کا مقصد پاکستان اور شریک ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینا اور کاروباری مواقع بڑھانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button