لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں بسنت کے تہوار کو صدیوں کی روایت کے مطابق محفوظ اور خوشیوں بھرا بنایا جائے گا۔ بسنت فیسٹول کے جائزہ اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے تہوار منانے کے تمام انتظامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ڈور اور پتنگ کے مقررہ سائز کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ دس لاکھ موٹر سائیکلز کے لیے ڈور سے بچاؤ کے لیے وائر مفت فراہم کی جا رہی ہے، اور ریڈ زون میں بغیر سیفٹی راڈ کے موٹر سائیکل کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بسنت کے دوران عوام کے لیے 24 روٹس پر 500 بسیں اور رکشے مفت چلائے جائیں گے۔ ڈرون کیمروں اور سیف سٹی سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، جبکہ کلینک آن وہیلز، ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ بھی مکمل طور پر متحرک رہے گا تاکہ عوام محفوظ اور خوشگوار ماحول میں جشن منا سکیں۔




