پاکستان
Trending

حکومت نے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا اور ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے:عظمی بخاری

 

ننکانہ صاحب: پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ فلڈ ریلیف کارڈ کے ذریعے متاثرہ خاندان اپنی روزمرہ ضروریات کے لیے رقم نکال سکتے ہیں، جس کی حد روزانہ تین لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ننکانہ صاحب میں فلڈ ریلیف کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بروقت ریسکیو آپریشن کے باعث جانی و مالی نقصان کم ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا اور ہر ممکن امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل سنے، تاکہ ان کی فوری مدد یقینی بنائی جا سکے۔

فلڈ ریلیف کارڈ اسکیم صوبے کے تمام سیلاب زدہ اضلاع میں مرحلہ وار نافذ کی جا رہی ہے، تاکہ ہر مستحق خاندان تک امداد پہنچ سکے اور متاثرین اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button