کربلا: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس بن علی علیہ السلام کے روضوں پر حاضری دی۔ اس موقع پر گورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صدر زرداری نے دونوں مقدس مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نفل عبادات ادا کیں۔ اس دوران انہوں نے حضرت امام حسین کی قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین کی قربانی ہمیشہ ہمیں سچائی، عدل و انصاف کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہے۔
صدر نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور سلامتی کی دعا بھی کی۔ حضرت امام حسین کے روضے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امام حسین کی تعلیمات کو انسانیت، عدل اور حق کے لیے ایک رہنمائی قرار دیا۔اس موقع پر، صدر آصف علی زرداری نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔




