اوپن اے آئی نے اپنی مشہور سورا AI ویڈیو ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا دی ہے۔ یہ ایپ پہلے صرف iOS کے لیے دستیاب تھی اور ابتدائی 5 دنوں میں 10 لاکھ سے زائد ڈاؤن لوڈز حاصل کر چکی ہے۔
سورا ایپ میں صارفین کو ٹک ٹاک جیسی فیڈ میں AI ویڈیوز دیکھنے کا موقع ملتا ہے، جبکہ کیمو ٹول کے ذریعے وہ خود اپنی ویڈیوز کے اسٹار بن سکتے ہیں۔ نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ، سورا 2 ویڈیو جنریشن ماڈل مزید حقیقت پسندانہ ویڈیوز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ابتدائی طور پر ایپ امریکا، کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ اور ویتنام میں دستیاب ہوگی۔ دیگر ممالک میں آنے والے مہینوں میں اس کی دستیابی متوقع ہے۔
سورا ایپ شروع میں انوائیٹ اونلی تھی، لیکن اب محدود وقت کے لیے ہر صارف اسے استعمال کر سکتا ہے۔




