ایپل کے نئے آئی فون 18 ماڈلز کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو اور فولڈ ستمبر 2026 میں، جبکہ بنیادی آئی فون 18 اور 18e بہار 2027 تک دستیاب ہوں گے۔
نئے ماڈلز میں چھوٹے یا انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی، جدید کیمرا سسٹم اور 24 میگا پکسل فرنٹ کیمرا (آئی فون 18e کے علاوہ) متوقع ہے۔ پرو اور پرو میکس ماڈلز میں ویری ایبل اپرچر کیمرا تصاویر کو روشنی کے مطابق بہتر کرے گا۔ نئے رنگوں میں براؤن، پرپل اور عنابی شامل ہو سکتے ہیں۔
آئی فون 18 سب سے پتلا ماڈل ہونے کے ساتھ، اسٹائل اور ٹیکنالوجی کا نیا امتزاج پیش کرے گا۔




