واشنگٹن : رپورٹس کے مطابق ایپل 2026 میں سٹینڈرڈ آئی فون 18 کے بجائے صرف آئی فون 18 پرو ماڈلز کے ساتھ اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ قدم ملازمین پر دباؤ کم کرنے اور آمدنی بڑھانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون بک اسٹائل ہوگا، یعنی صارفین ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھول اور بند کر سکیں گے۔ کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا اور بیٹری کی کارکردگی بھی اعلیٰ ہوگی۔ فون میں جدید پراسیسر اور کیمرا سسٹم شامل ہوگا، اور یہ لچکدار OLED ڈسپلے سے لیس ہوگا جو ہزاروں بار کھولنے کے بعد بھی محفوظ رہے گا۔
آئی فون 18 سیریز کے دیگر ماڈلز جیسے اسٹینڈرڈ 18، 18 ایئر اور 18 ای مارچ تا مئی 2027 کے درمیان متعارف کرائے جائیں گے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کا سائز 7.9 سے 8.3 انچ کے درمیان ہوگا اور ممکنہ قیمت 2100 سے 2500 ڈالرز تک ہو سکتی ہے۔




