لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ طاہر زمان پرو ہاکی لیگ میں ٹیم کی کوچنگ دوبارہ سنبھالنے کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف صدر طارق بگٹی نے ملاقات کے دوران طاہر زمان کے گلے شکوے دور کیے، جس کے بعد انہوں نے لیگ میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ طاہر زمان پہلے دو کھلاڑیوں کے ڈسپلن کے معاملات پر مناسب کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش جانے سے انکار کر چکے تھے۔




