اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے، حالانکہ اس میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ متاثر ہوتا ہے۔
وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے تاکہ آئندہ مون سون کے دوران مالی نقصانات سے بچا جا سکے۔
شہباز شریف نے پانی کے بہتر انتظام اور قومی سطح پر منصوبہ سازی کے لیے نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی حکم دیا۔ اس کے علاوہ، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی ہے تاکہ فوری اقدامات کیے جا سکیں۔




