کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی قیادت فرحان یوسف کریں گے، جبکہ عثمان خان نائب کپتان ہوں گے۔

پاکستان کو گروپ "اے” میں بھارت، کوالیفائر ون اور کوالیفائر 3 کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوالیفائر 3 کے خلاف سیونز سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 14 دسمبر کو بھارت کے خلاف ایک اہم مقابلہ آئی سی سی اکیڈمی میں ہو گا، جبکہ 16 دسمبر کو پاکستان کا تیسرا گروپ میچ کوالیفائر ون کے خلاف شیڈول ہے۔ سیمی فائنل 19 دسمبر کو اور فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

قومی سکواڈ میں  فرحان یوسف (کپتان) ،عثمان خان (نائب کپتان) ،عبدالسبحان ، احمد حسین ، علی حسن بلوچ ، علی رضا ، دانیال علی خان ، حمزہ ظہور ، حذیفہ احسن ، مومن قمر ، محمد حذیفہ ، محمد صیّام ، محمد شایان ، نقاب شفیق  اور سمیر منہاس شامل ہیں ۔

پی سی بی نے اس ٹورنامنٹ کے لیے ایک مضبوط سپورٹ سٹاف بھی تشکیل دیا ہے، جس میں سرفراز احمد کو منیجر اور مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر اہم اراکین میں شاہد انور (ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، عبیداللہ (فزیو) اور علی حمزہ (اینالسٹ) شامل ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا ٹورنامنٹ میں بھرپور مظاہرہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی ایشیا کپ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button