فیشن

بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ نے فلم ساز راج نیدیمورو سے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر لیا

نئی دہلی : مشہور بھارتی اداکارہ سمانتھا رتھ نے فلم ساز راج نیدیمورو سے شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ سمانتھا نے اس خوشخبری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں شادی کی کچھ دلکش تصاویر شیئر کی گئیں۔ پوسٹ میں سمانتھا اور راج شادی کی رسومات کے دوران ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا رہے تھے اور دعا کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ سمانتھا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’شادی کی تقریب‘‘ لکھا۔

شادی کی یہ روحانی تقریب تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں واقع ایشا فاؤنڈیشن کے لنگ بھیروی مندر میں منعقد ہوئی۔ دلہن سمانتھا نے سرخ رنگ کی سلک ساڑھی اور سنہری زیورات کے ساتھ دلکش انداز اپنایا جبکہ دلہا راج نے سفید کرتا پاجامہ اور کریم رنگ کی نہرو جیکٹ زیب تن کی۔ سمانتھا کی خوبصورتی کو بھاری سونے کے زیورات، گجرا اور میک اپ نے مزید نکھار دیا۔

رپورٹس کے مطابق، سمانتھا اور راج کی ملاقات پہلی بار ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’’دی فیملی مین 2‘‘ کے دوران ہوئی تھی، جس میں دونوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں نے ویب شو ’’سیٹا ڈیل: ہنی بنی‘‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔ ان کی رومانوی خبروں نے میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی اور دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سمانتھا کی سابقہ ازدواجی زندگی بھی خبروں میں رہی تھی۔ وہ پہلے اداکار ناگا چیتنیا کی اہلیہ رہ چکی ہیں، جن کے ساتھ 2017 میں ان کی شادی ہوئی تھی، مگر دونوں نے 2021 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ناگا چیتنیا نے گزشتہ سال دسمبر میں اداکارہ سوبھیتا دُھلیپالا سے شادی کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button