پاکستان
Trending

آئینی ترمیم پر تنقید بلاجواز، لاپتہ افراد کے مسئلے پر نئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ: اعظم نذیر تارڑ

 

لاہور : وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کا حق صرف عوام کے منتخب نمائندوں کا ہے اور اسے کسی صورت چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کی بنیاد ہے، اسے ذاتی دشمنی نہیں سمجھنا چاہیے۔
وزیر قانون نے آئینی ترامیم کے عمل پر بات کرتے ہوئے کہا آئینی ترمیم کے معاملے پر مجھ پر بہت تنقید ہوئی، لیکن میں اسے مثبت لیتا ہوں۔ مہذب معاشروں میں اختلافِ رائے ہی وہ حسن ہے جو جمہوریت کو جلا بخشتا ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ترمیم کا اختیار صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے اور حکومت اس آئینی حق کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
لاپتہ افراد کے معاملے پر اعظم نذیر تارڑ نے اہم حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت اس حساس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اور اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے جا رہی ہے جو پہلے سے موجود کمیشن کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ اکثر اوقات سیکیورٹی آپریشنز کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد وہی ہوتے ہیں جنہیں لاپتہ قرار دیا گیا ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مسئلہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔
وزیر قانون نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب پر مبنی مواد کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانونی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button