پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، اور سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں حملے کے مرکزی کردار تک پہنچنے کا امکان ہے۔
تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خودکش حملہ آور کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کے رکن تھے اور حملے سے قبل چند روز پشاور میں قیام پذیر تھے۔ حکام نے بتایا کہ بمبار شہر کے مختلف راستوں سے بخوبی واقف تھے اور انہیں خودکش جیکٹس اور رہائش کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ تحقیقات میں اہم شواہد جمع کیے جا رہے ہیں تاکہ حملے کے دیگر منصوبہ سازوں کا سراغ بھی لگایا جا سکے۔




