فیشن

فن لینڈ کی مس سارہ دزافسے سے مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیا

ہیلسنکی: فن لینڈ کی حسینہ سارہ دزافسے سے مس فن لینڈ کا تاج واپس لے لیا گیا ہے۔ یہ اقدام ان کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے کیا گیا، جس میں انہوں نے چینی شہریوں کا مذاق اُڑایا تھا۔ سارہ نے گزشتہ ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے میں فن لینڈ کی نمائندگی کی تھی، اور سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک چینی شخص کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے اپنی آنکھوں کو کنارے سے کھینچ کر دکھا رہی تھیں۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے نسل پرستانہ کیپشن بھی لکھا تھا۔

اس پوسٹ پر چین، جاپان اور جنوبی کوریا میں شدید ردعمل آیا، جس کے بعد سارہ دزافسے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سارہ نے اپنی حرکت پر معذرت بھی کی، لیکن ان کی معذرت کو ناکافی سمجھا گیا اور مس فن لینڈ کی تنظیمی کمیٹی نے ان سے ان کا تاج واپس لے لیا۔

فن لینڈ کے وزیراعظم نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سارہ کا عمل غیر سوچا سمجھا اور احمقانہ تھا، جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس حرکت نے فن لینڈ کی شہرت کو متاثر کیا ہے۔

مس فن لینڈ کی تنظیمی کمیٹی نے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button