لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 رکھی گئی ہے۔
پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کیا جائے گا۔ اس ایڈیشن میں ایک دلچسپ نئی تبدیلی یہ ہے کہ دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں کی جائے گی، جو براہِ راست نشر کی جائے گی۔ اس سے پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جس سے مزید ٹیموں اور میچز کے اضافے کے ساتھ کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔




