ٹیکنالوجی
Trending

وفاقی کابینہ نے 600 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دے دی

 

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسپیکٹرم آکشن ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف نے کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

حکام کے مطابق چھ سو میگا ہرٹز اسپیکٹرم کے 6 بینڈز نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے، جس سے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل سروسز میں بہتری آئے گی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پی ٹی اے فوری طور پر انفارمیشن میمورنڈم جاری کرے گا اور کمپنیوں کو بولی کے لیے 40 سے 45 دن دیے جائیں گے۔

فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 15 فروری سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ ملک کی تین موبائل سروسز کمپنیاں اس نیلامی میں حصہ لیں گی، جبکہ غیر ملکی کمپنیاں بھی بولی میں شریک ہو سکتی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق 2600 میگا ہرٹز بینڈ کا 194 میگا ہرٹز پرائم اسپیکٹرم نیلام کیا جائے گا۔ فائیو جی کے لیے 100 میگا ہرٹز اسپیکٹرم درکار ہے اور سرمایہ کاری کی وجہ سے قیمت کم رکھی جائے گی۔ ہر بینڈ کی بیس پرائس کا حتمی تعین حکومت کرے گی۔

ہدف ہے کہ 2026 میں بڑے شہروں میں فائیو جی سروس کا آغاز ہو، پہلے سال میں کوالٹی 4 ایم بی پی ایس سے بڑھا کر 25 ایم بی پی ایس کی جائے، اور نئے ٹاورز لگانے اور ٹاور فائبرائزیشن کے منصوبے بھی مکمل کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button