پاکستان
Trending

بنوں اور لکی مروت میں دہشت گرد حملے، 4 پولیس اہلکار شہید، سیکیورٹی آپریشن جاری

 

بنوں اور لکی مروت میں دو علیحدہ دہشت گردانہ حملوں میں چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

بنوں کے تھانہ منڈان کی حدود میں واقع کفشی خیل علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکار رشید خان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دی اور ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔

اسی طرح، لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں دہشت گردوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، جس میں ٹریفک انچارج جلال خان اور سپاہی عزیزاللہ و عبداللہ شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی اور بعد میں فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور مزید حملوں کو روکا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button