بین الاقوامی
Trending

دنیا بھر میں نئے سال 2026 کا جشن، آتش بازی، نیا عزم

 

دنیا بھر میں نئے سال 2026 کا آغاز مختلف ممالک میں وقت کے فرق کی وجہ سے مختلف اوقات میں ہوا۔

سڈنی  ہاربر برج پر بھی آتش بازی کا مظاہرہ ہوا اور نئے سال پرلوگوں نے کامیابی کا نیا عزم کیا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سب سے پہلے سال نو کا استقبال بحرالکاہل میں واقع جزیرے ملک کریباتی کے مشرقی حصے کریٹی ماٹی (کرسمس آئی لینڈ) میں ہوا، جہاں دوپہر 3 بجے نیا سال شروع ہوا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے سال نو کا آغاز ہوا، جس کے موقع پر شہر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

کریباتی کو دنیا میں نئے سال کا پہلا میزبان کہا جاتا ہے، کیونکہ یہاں نیا سال سب سے پہلے داخل ہوتا ہے، جبکہ دیگر ممالک اپنے مقامی وقت کے مطابق جشن مناتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button