الیکٹرک گاڑیوں کی عالمی مارکیٹ میں قیادت تبدیل ہو گئی ہے، جہاں چینی کمپنی بی وائے ڈی (BYD) نے سال 2025 کے دوران فروخت کے لحاظ سے ایلون مسک کی امریکی کمپنی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق بی وائے ڈی نے گزشتہ سال 22 لاکھ 50 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں، جبکہ ٹیسلا کی فروخت تقریباً 16 لاکھ گاڑیوں تک محدود رہی۔
ماہرین کے مطابق ٹیسلا کو ایک طرف ایلون مسک کی سیاسی سرگرمیوں پر تنقید کا سامنا رہا، تو دوسری جانب بی وائے ڈی کی کم قیمت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں نے عالمی صارفین کو تیزی سے اپنی جانب متوجہ کیا۔
بی وائے ڈی کی مضبوط پیداواری صلاحیت اور جدید بیٹری ٹیکنالوجی نے اسے عالمی الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں ایک مضبوط حریف سے ابھار کر قائدانہ پوزیشن تک پہنچا دیا ہے۔




