نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالی لینڈ صومالیہ کا اٹوٹ حصہ ہے اور کوئی بیرونی ملک اسے تبدیل کرنے کا حق نہیں رکھتا۔
انہوں نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس، جدہ میں کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ دورہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور پاکستان نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدام ہارن آف افریقا اور بحیرہ احمر میں امن کے لیے خطرہ ہے اور پاکستان صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔




