کھیل
Trending

انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے قومی سکواڈ میں تبدیلی، آئی سی سی کی منظوری مل گئی

 

لاہور: آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں عبدالقادر کی شمولیت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ تبدیلی اسٹار کھلاڑی محمد شایان کے اچانک زخمی ہونے کے باعث عمل میں لائی گئی ہے۔
محمد شایان ناک کی ہڈی میں فریکچر کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔عبدالقادر ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
آئی سی سی کے ضوابط کے تحت، ایونٹ کے دوران کسی بھی کھلاڑی کو تبدیل کرنے کے لیے میڈیکل گراؤنڈز پر ٹیکنیکل کمیٹی کو مطمئن کرنا ضروری ہوتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس کے جائزے کے بعد کمیٹی نے عبدالقادر کو کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button