کاروبار
Trending

عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ: ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روزہ نظرثانی کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت کو مستحکم رکھا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔ ہائی سپیڈ ڈیزل: قیمت میں 11 روپے 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور یہ 253.17 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری کی رات 12 بجے سے ہو چکا ہے اور یہ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ اور درآمدی اخراجات میں اضافے کے پیشِ نظر ڈیزل کی قیمت بڑھانا ناگزیر تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button