سماجیفیشن

سحر ہاشمی نے شوہر کی تلاش کا راز کھول دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ سحر ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے ایسا شوہر چاہئے جو میرے پاؤں دبائے۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے اداکارہ سے شوہر میں 4 خوبیوں کے حوالے سے پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسا شوہر چاہتی ہیں جو ان کو اپنے ہاتھ سے کھانا کھلائے اور پاؤں بھی دبائے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہونے والے شوہر کو چائے بھی بنانی آنی چاہیے، میں ایک جذباتی لڑکی ہوں تو مجھے ایسا شخص چاہیے جو اتنا ہی پرسکون رہے۔

شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے مزید کہا کہ ہر چیز کا ایک صحیح وقت ہوتا ہے جب کوئی اچھا انسان ملا تو شادی کرلوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button