بین الاقوامی
Trending

مودی سرکار کی ‘پاکستان مخالف’ خارجہ پالیسی ناکام، اسلام آباد عالمی مرکزِ نگاہ:بھارتی میڈیا کا اعترافِ شکست

 

نئی دہلی / واشنگٹن : بھارتی جریدے ‘دی وائر’ کی ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی متوازن اور عملی سفارت کاری نے مودی سرکار کے اس بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، عالمی طاقتیں بالخصوص امریکہ، اب خطے کے پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے نئی دہلی کے بجائے اسلام آباد کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
بھارتی جریدے کے مطابق، واشنگٹن نے مشرقِ وسطیٰ اور علاقائی استحکام کے لیے اسلام آباد کی تزویراتی (Strategic) اہمیت کو تسلیم کر لیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اب محض ایک علاقائی ملک نہیں بلکہ امریکہ اور ایران جیسے حریفوں کے درمیان ایک کلیدی ثالث (Bridge) بن کر ابھرا ہے۔
مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کو "الگ تھلگ” کرنے کی تمام کوششیں الٹ ثابت ہوئیں۔بھارتی حزبِ اختلاف اور جریدے ‘دی وائر’ نے آپریشن سندھور اور دیگر محاذوں پر بھارت کی خارجہ پالیسی کو "بدترین ناکامی” قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ
پاکستان کی "کامیاب سفارتی مہم” نے مودی سرکار کے بلند و بانگ دعوؤں کی حقیقت کھول دی ہے۔
بھارت کی توجہ صرف ہتھیاروں کی دوڑ اور اپنی توانائی کی ضروریات تک محدود رہی، جبکہ پاکستان نے "علاقائی امن کے علمبردار” کے طور پر اپنا مقام بنایا۔
‘دی ٹیلی گراف انڈیا’ اور عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی متوازن سفارت کاری نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و امان کے لیے ناگزیر ہے۔ ماہرین کے مطابق، واشنگٹن کا اسلام آباد پر بھرپور اعتماد بھارت کی سٹریٹجک اہمیت کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان بن گیا ہے، جس نے جنوبی ایشیا کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button