سماجی

سیالکوٹ: دبئی جانے والے مسافر سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد

ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ایک کلو گرام سے زائد کی منشیات برآمد کی۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.624 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ مسافر محمد شیراز نے منشیات کافی مشین میں چھپا رکھی تھی۔  ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button