بین الاقوامی
Trending

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 15 اموات، دو ممالک میں سونامی کا ہائی الرٹ

 

منیلا: فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کے ہولناک زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی صرف 10 کلو میٹر تھی، جس کی وجہ سے نقصانات کا اندیشہ زیادہ ہے۔

زلزلے کے فوراً بعد یو ایس سونامی وارننگ سسٹم نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت فلپائن اور انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ ساحلی پٹی پر موجود آبادی کو ہنگامی بنیادوں پر نکالنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button