مری:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری کے نواحی علاقے میں قائم فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں، ڈاکٹرز کی موجودگی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور طبی سہولتوں کے حوالے سے ان کے تاثرات سنے۔ شہریوں نے فیلڈ ہسپتال کو ضعیف اور دور دراز کے افراد کے لیے مفید اقدام قرار دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے اب تک سوا کروڑ سے زائد مریضوں کو مفت سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں، اور یہ دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔




