تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پہلے ہی نیویارک پہنچ چکے ہیں اور جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل سفارتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ویزوں کے معاملے پر امریکا سے رابطہ کیا گیا تھا۔
مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔




