بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ ممدانی ملاقات، نیویارک اور امیگریشن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

 

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں شہر سے متعلق امور، امیگریشن اور عوامی تحفظ سمیت مختلف معاملات زیرِ بحث آئے۔

ملاقات میں ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کو محفوظ شہر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے امریکی معیشت کو دنیا میں بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 8 جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ امریکی صدر نے فیک نیوز کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا۔

ادھر وائٹ ہاؤس کی جانب سے صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے خلاف امریکی میڈیا اداروں نے ردعمل دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق CNN، Fox News، NBC، ABC اور CBS News نے صدر ٹرمپ کی کوریج سے متعلق احتجاجی اقدام کیا ہے۔

میڈیا اور وائٹ ہاؤس کے درمیان صحافیوں کی رسائی اور صدارتی کوریج کے معاملے پر اختلافات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button