بین الاقوامی
Trending

عالمی امن کیلئے طاقت کے بجائے مذاکرات ضروری ہیں، انتونیو گوتریس

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کو تقسیم اور جنگوں کے تباہ کن اثرات سے بچانے پر زور دیا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں شروع ہونے والی جنگوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی، شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔

سیکرٹری جنرل نے غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود حالات کشیدہ ہیں، جنگ مکمل طور پر بند ہونی چاہیے اور امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین سب کے لیے برابر ہیں، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں۔ پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنا ہوگا۔

انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی قانون کے مطابق جہاز رانی کی آزادی بحال کرنے پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button