بین الاقوامی
Trending

ایران کا سعودی عرب اور حوثیوں کے تنازع کے خاتمے کے لیے سیاسی مذاکرات پر زور

 

بغداد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے جامع سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہوئے تنازع کے حل میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ یمن کے طویل تنازع کا فوجی حل ممکن نہیں، پائیدار امن کے لیے سیاسی مذاکرات اور مفاہمت ضروری ہیں۔ انہوں نے کشیدگی کم کرنے اور جھڑپوں کے خاتمے کے لیے تہران کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

عباس عراقچی نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کو کشیدگی کی وجہ قرار دیا اور سفارتی حل کے لیے ایران کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button