پاکستان
Trending

مجرموں کو احتجاج سے بچایا نہیں جا سکتا؛وفاقی وزیر قانون کا پیغام

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے سامنے پیش ہونا ہوگا اور کسی بھی مجرم کی سزا احتجاج یا ہنگاموں سے ختم نہیں کی جا سکتی۔

سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون نے کہا کہ 9 مئی کو ملک بھر میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جس کے تمام ثبوت میڈیا پر موجود ہیں، اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اس سازش کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کیا، جبکہ اپوزیشن کے دیگر رہنما بھی قانون کی گرفت میں ہیں اور انہیں عدالتوں سے ہی ریلیف لینا ہوگا۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور سزاؤں کے خلاف اپیلیں بھی عدالتی عمل کے ذریعے ہی کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button