پاکستان
Trending

بہن کی مبینہ طور پر فتنہ الہندوستان میں شمولیت، پنجگور کے غلام نبی کا اظہارِ لاتعلقی

 

پنجگور:پنجگور کے رہائشی غلام نبی نے اپنی بہن صورت کی مبینہ طور پر فتنہ الہندوستان سے وابستگی پر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں غلام نبی کا کہنا تھا کہ ان کی بہن صورت اپنی دوستوں کے ہمراہ فتنہ الہندوستان کے مبینہ بہکاوے میں آکر پہاڑوں پر جا چکی ہے، جس پر انہیں دکھ اور افسوس ہے۔

انہوں نے بہن کی مبینہ تنظیمی وابستگی سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اس فیصلے کی حمایت نہیں کرتے۔

دریں اثنا بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے سے وابستہ عناصر کی سرگرمیوں کے خلاف شہریوں کی جانب سے لاتعلقی کے اظہار کے بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button