راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پولیس کے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں خصوصی نغمہ جاری کر دیا۔
خصوصی نغمے میں پولیس افسران اور جوانوں کے عزم، حوصلے، بہادری اور فرض سے وابستگی کو موضوع بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے بول ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی جدوجہد اور قربانیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
نغمے کے ذریعے ان پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے اس خصوصی نغمے کا اجرا پولیس کے شہداء اور غازیوں کی خدمات کو قومی سطح پر یاد رکھنے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک کاوش ہے۔




