اسلام آباد:اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 30ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ترکیہ، قازقستان اور آذربائیجان کے نائب وزرائے خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کے مختلف اداروں کی رپورٹس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کی شرکت کے ساتھ تنظیم کے مختلف ادارہ جاتی امور پر غور کیا جائے گا۔




