پاکستان
Trending

پشاور ہائیکورٹ کے اختیارات سے متعلق حکم میں ترمیم، دیگر مقدمات کی سماعت کی راہ ہموار

 

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو آرٹیکل 199 کے تحت دیگر مقدمات کی سماعت کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے عدالت نے 5 نومبر کو جاری کردہ حکم امتناع میں ترمیم کردی۔

وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا کہ حکم امتناع کا اطلاق صرف گورنر راج اور ایم پی او سے متعلق مقدمات اور معاملات تک محدود تھا، دیگر کیسز اس حکم کے دائرہ کار میں شامل نہیں تھے۔

عدالت کی جانب سے وضاحت اور حکم میں ترمیم کے بعد پشاور ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے تحت دیگر مقدمات کی سماعت کرسکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button