پاکستان
Trending

خطے میں امن کے لیے بیرونی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ

 

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع کا حل دھمکیوں یا فوجی کارروائیوں سے ممکن نہیں، اس کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ علاقائی ممالک کے درمیان رابطوں اور مشترکہ کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ خطے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت روکنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ آبنائے ہرمز کو ایران سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم تحفظ پیدا ہوا ہے۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button