ٹیکنالوجی
Trending

گوگل کروم 157 کی بڑی اپ ڈیٹ جاری، براؤزر میں 27 نئے فیچرز اور تبدیلیاں شامل

 

نیویارک:گوگل نے کروم براؤزر کا نیا ورژن Chrome 157 متعارف کرا دیا ہے، جس میں صارفین کے لیے پانچ نئے فیچرز اور 22 اضافی بہتریاں شامل کی گئی ہیں۔ نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے براؤزنگ، فائل مینجمنٹ اور اسکرین شیئرنگ کے تجربے کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

نئے فیچرز میں ورٹیکل ٹیبز کو ماؤس لے جانے پر خودکار طور پر کھولنے، ٹیب بار کی چوڑائی تبدیل کرنے اور سیٹنگز کے مختلف صفحات تک براہِ راست رسائی کی سہولت شامل ہے۔

اس کے علاوہ گوگل میٹ پر اسکرین شیئرنگ کے لیے نیا کنٹرول بار، فائلز محفوظ کرنے کے لیے بہتر نظام اور پی ڈی ایف فائلز کو براہِ راست نئے ٹیب میں کھولنے کا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

اپ ڈیٹ میں ایڈریس بار، بُک مارکس، ویب ایپس اور کی بورڈ شارٹ کٹس کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جبکہ براؤزر کی کارکردگی اور استحکام میں اضافے کے لیے مختلف اصلاحات کی گئی ہیں۔

گوگل کے مطابق Chrome 157 کی نئی اپ ڈیٹ مرحلہ وار صارفین کے لیے جاری کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button