ٹیکنالوجی
Trending

گوگل جیمنائی کے لیے نیا وائس کمانڈ متعارف، اسمارٹ گلاسز اب ’Hey Gemini‘ پر جواب دیں گے

 

نیویارک:گوگل نے اپنے مصنوعی ذہانت کے اسسٹنٹ جیمنائی کے لیے نیا وائس کمانڈ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین اب ’Hey Google‘ کے بجائے ’Hey Gemini‘ کہہ کر بھی اے آئی اسسٹنٹ کو فعال کر سکیں گے۔

نئی سہولت ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ ایکس آر ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز میں متعارف کرائی گئی ہے، جہاں صارفین بغیر کسی بٹن کو دبائے صرف آواز کے ذریعے جیمنائی سے رابطہ کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل تقریباً دس سال بعد اپنے وائس ایکٹیویشن سسٹم میں بڑی تبدیلی کر رہا ہے۔ امکان ہے کہ اسمارٹ گلاسز میں ’Hey Google‘ اور ’Hey Gemini‘ دونوں کمانڈز کام کریں گی۔

سام سنگ کے اسمارٹ گلاسز کے ساتھ ’Hey Bixby‘ کمانڈ کی دستیابی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

فی الحال گوگل نے ’Hey Gemini‘ کی سہولت صرف اینڈرائیڈ ایکس آر اسمارٹ گلاسز تک محدود رکھی ہے، دیگر ڈیوائسز میں اس کے اجرا کی تاریخ واضح نہیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button