اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہے، بنگلہ دیشی سول سرونٹس کے وفد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
بنگلہ دیشی سول سرونٹس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستانہ روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیشی طلبہ کو وظائف بھی فراہم کر رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفود کے تبادلوں اور باہمی تعاون سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی۔




