پاکستان
Trending

اقوام متحدہ میں بھارتی بیان پر پاکستان کا احتجاج، بے بنیاد الزامات مسترد کردیے

 

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدے اور آبی وسائل سے متعلق اپنی خلاف ورزیوں پر بات کرنے کے بجائے پاکستانی قیادت اور قومی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی کے شواہد موجود ہیں۔ بھارت پاکستان کی معدنی ترقی اور ملکی استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کا طرزِ عمل پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پاکستان نے بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے اپنے قومی مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button