پاکستان
Trending

پنجاب میں میرٹ، گڈ گورننس اور عوامی فلاح پر توجہ مرکوز ہے، مریم نواز

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی ترقی، حکومتی کارکردگی اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز نے وفد کو حکومت پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولت کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے لیے سفارش اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر میرٹ کو ترجیح دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور معیاری سرکاری خدمات کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کا محور عوام کی بہتری، سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button