راولپنڈی:پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق ’’الننگ سٹرائیک تھری‘‘ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارتوں اور تجربات کا تبادلہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں کیا گیا۔ اس دوران انسدادِ دہشت گردی کے مختلف شعبوں میں تجربات کے تبادلے اور عملی کارروائیوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رہی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کی جنگی مہارتوں کو مزید مؤثر بنانے اور باہمی پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ مشق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون، مضبوط دفاعی روابط اور باہمی تعلقات کی عکاس ہے۔




