تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ثالثوں نے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے معاملے پر متعدد تجاویز پیش کی ہیں، جن کے مثبت اور منفی دونوں پہلو موجود ہیں، تاہم ایران ان تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے آمادہ ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق تہران کی جانب سے جوہری معاہدے کے لیے پیش کردہ تجاویز پر امریکا کی طرف سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ اگر وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے میں سنجیدہ ہے تو اسے اپنا موجودہ مؤقف تبدیل کرنا ہوگا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی حل کے لیے تجاویز پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم معاہدے کی پیش رفت کے لیے امریکا کو بھی لچک دکھانا ہوگی۔




